الطاف حسین کا جعلی ادویہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو جعلی دوائیں دینے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل جوڈیشنل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب کے حکمران جو عوام کی خدمت اور بہترین کارکردگی کے دعویدار بنے ہوئے ہیں وہ عوام کو جواب دیں کہ پنجاب میں اتنی بڑی دھاندلی کیسے ہو گئی اور اس سنگین معاملے کا فوری تدارک کیوں نہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔ الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے فراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔