رحمن ملک کا رانا ثنا اللہ کو10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

 

اسلام آبادسینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے الزامات لگانے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو 10 ارب روپے ہرجانے

Rehman Malik & Rana Sanaullah

Rehman Malik & Rana Sanaullah

کا نوٹس بھجوادیاہے۔رانا ثنا اللہ نے رحمان ملک کو پاسپورٹ اسکینڈل میں ملوث قرار دیا تھا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نوٹس میں رحمان ملک کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں اور وہ ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ رانا ثنا اللہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں اور اپنے آقاوں کو خوش کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش میں جو بھی ملوث پایا گیا وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔سینئر مشیر داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کو پاسپورٹ اسکینڈل کی تہہ تک پہنچنے کا حکم دیا ہے۔