کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے پیرآباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔کراچی کے علاقے کلاپل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیاجسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب پیرآباد کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کیا، نامعلوم افراد کی جانب سے پیرآباد میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔