رمشا کیس، مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

rimsha masih case

rimsha masih case

اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے رمشا کی مقدمہ خارج کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ رمنا کونوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے اسلام آباد پولیس کوتین روزمیں جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اٹھائیس ستمبرتک ملتوی کردی۔