غلام بلور کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے: بشیر بلور

bashir bilour

bashir bilour

خیبرپختونخوا(جیوڈیسک)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور غلام احمد بلور کے چھوٹے بھائی بشیر بلور نے بھی بڑے بھائی کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دے دیا۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بشیر بلور کا کہنا تھا کہ حضور اکرم پر ہماری جان بھی قربان ہے لیکن غلام احمد بلور کی طرف سے گستاخ رسول کو قتل کرنے والے کے لئے انعام کا اعلان ان کی ذاتی رائے ہے۔ بشیر بلور نے کہا کہ برطانوی حکومت اگر وفاقی وزیر پر پابندی لگاتی ہے تو وہ نہیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلام احمد بلور کے اعلان پر عوامی نیشنل پارٹی کو اعتراض ہو سکتا ہے۔