رمشا کیس : حکم امتناعی میں 17 اکتوبر تک توسیع

Rimsha case

Rimsha case

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رمشا کیس میں حکم امتناعی میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے سماعت کی۔ رمیشا میسح کی جانب سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ حافظ زبیر کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مولوی خالد جدون کا بیان جھوٹ پر منبی ہے۔

مولوی خالد جدون نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے مقدمہ درج کرایا لہذا ماتحت عدالت کو سماعت سے روکا جائے جس پر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ آج سماعت کے دوران مدعی ملک عماد کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مدعی کے وکیل اسلام آباد سے باہر ہیں لہذا مہلت دی جائے جس پرعدالت نے حکم امتناعی میں سترہ اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔