وفاق کی مخالفت کے باوجود عوام کی خدمت کر رہے ہیں : شہباز شریف

Shehbaz sharif

Shehbaz sharif

برطانیہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ سونامی اپنے ہی شور میں دب گیا ہے اوروفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود عوام کی خدمت کررہے ہیں۔لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ کے رین روزہ دورے کے دوران برطانوی سیکرٹری خارجہ ویلیم ہیگ ، سیکرٹری داخلہ تھریسا مے اور سیکرٹری بین الاقوامی ترقی اینڈریومچل سے ملیں گے اورپنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سیبڑی جماعت ہے پھر بھی انہیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گیا ور انہیں پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ان کا دورہ ترقی بہت کامیاب رہا ہے ۔