رمشا کیس : مولوی خالد جدون کے خلاف گواہ بیان سے مکر گئے

Molvi Khalid Jadoon

Molvi Khalid Jadoon

اسلام آباد(جیوڈیسک)رمشا مسیح کیس میں گرفتار مولوی خالد جدون کے خلاف گواہ اپنے بیان سے مکر گئے، دانش اور خرم نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا۔

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ جواد عباس نے رمشا مسیح کیس میں گرفتار مولوی خالد جدون کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ مولوی خالد جدون کے خلاف گواہی دینے والے دانش اور خرم نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس نے تشدد کرکے شہادت سے متعلق گواہی دلوائی ہے۔

منحرف ہونے والے گواہوں نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا۔ دانش اور خرم نے مولوی خالد جدون کی بے گناہی کا حلف نامہ بھی عدالت میں جمع کرا دیا۔ عدلت نے ڈسڑکٹ اٹارنی اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔