نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر انکوائری کا اختیار نہیں: چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ کا چیئرمین اوگرا عمل درآمد کیس سے متعلق نیب کی رپورٹ پر اظہار عدم اطمینان، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر الگ سے انکوائری کا اختیار نہیں ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیئرمین اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین اوگرا کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے۔ ایک دو دن میں دائر کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم پر کیا عمل درآمد ہوا ہے۔ نیب عدالت کے حکم پر نہیں بیٹھ سکتی۔

فیصلے کے مطابق نیب کو اربوں روپے کی کرپشن کے ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا۔ نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر الگ سے انکوائری کا اختیار نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیب سے ٹرم آف ریفرنس کی تفصیلات اور ایگزیکٹو بورڈ میٹنگز کے منٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔