رمضان کی آمد، مسلمانوں کو الطاف حسین کی مبارکباد

altaf hussain

altaf hussain

ایم کیو ایم(جیوڈیسک)(جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ اسلامی عبادات کے لحاظ سے رمضان کا مہینہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی اپنی رحمتوں کے دروازے اپنے بندوں پر کھول دیتا ہے۔

انہوں نے دعا کی اللہ تعالی اس مبارک مہینے کے صدقہ پاکستان کو خوشحالی ، ترقی و استحکام عطا فرمائے اور جن جن افراد کی جائز حاجتیں ہیں اللہ تعالی اس کو قبول فرمائے۔