ملتان : قومی اسمبلی میں بھائیوں کی تیسری جوڑی

gilani brothers

gilani brothers

ملتان (جیو ڈیسک)این اے ایک سو اکیاون ملتان کی نشست سے سید عبدالقادر گیلانی کی کامیابی سے قومی اسمبلی میں بھائیوں کی تیسری جوڑی کا اضافہ ہوگیا۔اس وقت یہ اعزاز پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن اور جے یوآئی کے پاس ہے۔ این اے ایک سو اکیاون ملتان کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد عبدالقادر گیلانی رکن قومی اسمبلی بن گئے۔ان کے بھائی علی موسی گیلانی کچھ عرصہ پہلے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے ممبر بنے تھے۔

جہلم سے ایوان زیریں میں موجود ہیں مسلم لیگ ن کے راجہ صفدر اور راجہ اسد۔۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے بھائی عطا الرحمن بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

قومی اسمبلی میں ایسے بھی بہن بھائی موجود ہیں جو دومختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔یاسمین رحمن کا تعلق حکمران جماعت پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ان کے بھائی پرویز ملک حزب مخالف کی جماعت مسلم لیگ نون کی جانب سے رکن اسمبلی ہیں۔