رنبیرکپور کی فلم برفی پر برف پڑگئی ، فلم کے خلاف کیس درج

Film Barfi

Film Barfi

بالی ووڈ (جیوڈیسک)رنبیرکپور کی فلم برفی پر برف پڑگئی، فلم کے خلاف کشمیری کھلاڑی نے کیس درج کروا دیا۔ رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کی فلم برفی۔ آسکرایوارڈ کے لئے تو نامزد ہوگئی، لیکن فلم کی مٹھاس میں کشمیری فٹبال پلیئر ماجد یوسف ڈار نے چٹکی بھر نمک ڈال دیا ۔

فلم میں رنبیر اور پریانکا کو ڈھیروں شرارتیں کرتے دکھایاگیا ہے ۔ مگراس دوران ماجد یوسف ڈار نامی کشمیری فٹبالر کو بینک کی ڈکیٹی کرتے دکھایا گیا ہے ۔ فلم میں اپنا امیج خراب کرنے پر فلم ڈائریکٹر کے خلاف کیس کر دیا۔