بھارتی کامیڈین اداکار جسپال بھٹی ٹریفک حادثے میں ہلاک

Jaspal Bhatti

Jaspal Bhatti

بھارت (جیوڈیسک)معروف بھارتی کامیڈین اداکار جسپال بھٹی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔بھارتی ذرائع کے مطابق مزاحیہ اداکار جسپال بھٹی اپنی نئی آنے والی فلم پاور کٹ کی تشہیر کے لئے بھاٹنڈا جا رہے تھے کے شاہ کوٹ کے مقام پر ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

جسپال بھٹی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ جسپال بھٹی کی عمر ستاون برس تھی ۔ جسپال بھٹی نے کئی بھارتی ٹی وی شو، فلموں اور کامیڈی کے پروگرامز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شہرت پائی تھی۔