رواں برس تیل کی پیداوار میں 18 فیصد اضافے کا امکان

pakistan oil field

pakistan oil field

پاکستان : ( جیو ڈیسک) ملک میں رواں برس تیل کی پیداوار میں اٹھارہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔جبکہ گیس کی ملکی پیداوار میں کسی اضافے کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق دوہزار گیارہ کے دوران کوئی بھی نیا تیل اور گیس کا نیا بڑا کنواں اپنی پیداوار نہ دے سکا۔ اس عرصے میں تیل کی کل پیداوار تئیس ملین بیرل جبکہ گیس کی پیداوار ایک عشاریہ پانچ ارب مکعب فٹ یومیہ رہی۔

تقریباً ایک لاکھ بیرل تیل ناشپا بلاک اور سات سو پچاس ہزار بیرل تیل ٹل بلاک سے اضافی مل سکا ہے۔ تا ہم اس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے اور ترسیلی لاگت میں اضافے نے مشکلات پیدا کی اور تیل اور گیس کے کنووں میں ذخائر میں مسلسل کمی نے بھی پیداوار کم کر دی۔ او جی ڈی سی ایل مقدمات کی وجہ سے بھی اپنی پیداوار بہتر نہ کر سکی اور اس میں ایک فیصد کمی آ گئی۔ اور کسی بھی بڑے گیس کے فیلڈ کے ساتھ پراسیسنگ پلانٹ نہیں لگائے جا سکے ہیں۔