مسافر ٹرینوں کے کرائے آج سے 15 سے 20 فیصد بڑھ گئے

train

train

پاکستان : ( جیو ڈیسک) پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرائے میں پندرہ سے بیس فیصد اضافہ کر دیا ۔اطلاق آج سے ہوگا۔

محکمہ ریلوے نے پسنجر ٹرینوں کے کرائے میں پندرہ اور ایکسپریس ٹرینوں کے کرائے میں بیس فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نئے کرایوں پر عمل درآمد آج سے ہورہا ہے۔ دس ،بیس اور تیس رانڈ فگر پر نظام رائج ہونے سے مسافر ٹرینوں کے کرائے چالیس فیصد تک بڑھ بڑھائے جائیں گے۔

اس اضافے کے بعد تمام روٹس پر مسافر ٹرینوں کے کرائے بسوں سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔ ماضی میں سستی سفری سہولتیں فراہم کرنے والا ادارہ سب سے مہنگا ہوگیا ہے۔ شہریوں نے چیف جسٹس سے ٹرینوں کے کرائے میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔