رواں سال ڈومیسٹک سیزن کھیل کر کم بیک کرونگا، محمد یوسف

muhammad yousuf

muhammad yousuf

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے روال سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا انھیں دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملنے کی امید تھی۔

انھوں نے کہا کہ وہ مایوس نہیں اور ڈومیسٹک سیزن میں بہتر کارکردگی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تجربہ کار بیٹسمین نے کہا کہ دنیا کے کئی کھلاڑی دو سو کے قریب ٹیسٹ کھیل چکے ہیں جبکہ انھوں نے صرف نوے ٹیسٹ کھیلے ہیں۔