آئی پی ایل: کولکتہ نائٹ رائیڈر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی

Kolkata Knight Riders

Kolkata Knight Riders

پونے : (جیو ڈیسک) دہلی ڈیئر ڈیولز کو پلے آف میچ میں اٹھارہ رنز سے ہرا کر کولکتہ نائٹ رائیڈر نے پہلی بار آئی پی ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آج دوسرے پلے آف میں ممبئی انڈینز کا مقابلہ چنائی سپرکنگز سے ہوگا۔

پونے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا اور چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سوباسٹھ رنز بنائے۔ یوسف پٹھان نے اکیس گیندوں پر چالیس رنز اسکورکئے۔ گوتم گمبھیر نے بتیس،برینڈن مک کلم نے اکتیس اور جیک کیلس نے تیس رنز اسکور کئے۔

دہلی ڈیئر ڈیولز آٹھ وکٹیں گنوا کر ایک سوچوالیس رنز بنا سکی اور اٹھارہ رنز سے ہار گئی۔ جے وردنے چالیس رنز ٹاپ اسکورر رہے۔ کیلس اورسنیل نرائن نے دو،دو وکٹیں لیں۔