کراچی: رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے مقابلے جاری

snooker

snooker

کراچی : (جیو ڈیسک) این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے تیسرے روز کئی میچز کے فیصلے ہوگئے۔ کراچی میں جاری رینکنگ اسنوکر ٹورنامنٹ میں سابق قومی چیمپیئن سندھ کے خرم آغا نے بلوچستان کے عبدالرف کرد کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چار صفر فریمز سے ہرایا۔

سابق عالمی چیمپیئن محمد یوسف نے فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے محمد افضل کو باآسانی چار صفر سے زیر کیا۔ شاہد آفتاب نے گروپ ڈی کے ٹاپ سیڈ نوین پروانی کیخلاف چار ایک سے کامیابی حاصل کی۔ شہرام چنگیزی نے فرحان نور کو چار تین،امجد اقبال نے یاسر ندیم کو چار دو سے شکست دی ۔