نواعشاریہ چار کا جادوئی ریکارڈ قائم کر سکتا ہوں، یوسین بولٹ

Usain Bolt

Usain Bolt

جمیکا : (جیو ڈیسک) اولمپک اور ورلڈ چیمپئن اسپرنٹر یوسین بولٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سو میٹر ریس میں نو اعشاریہ چار سیکنڈ کا جادوئی وقت وہی قائم کر سکتے ہیں۔

جمیکا کے یوسین بولٹ کا سو میٹر ریس میں نو اعشاریہ پانچ آٹھ سیکنڈ عالمی ریکارڈ اب تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ یوسین بولٹ دوسو میٹر اور چار ضرب سو میٹر ریلے کی بھی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ یورپی ایتھلیٹک سیزن کی پہلی ریس میں شرکت کیلئے بولٹ اوسٹراوا چیک ریپبلک میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سو میٹر ریس میں نو اعشاریہ چار سیکنڈ ایک جادوئی ٹائم ہے اور نو اعشاریہ چار سیکنڈ کے ساتھ اپنا قائم کردہ ریکارڈ وہ خود ہی توڑ سکتے ہیں کوئی اور نہیں اور وہ اسی وقت کو ذہن میں رکھ کر لندن اولمپک کی تیاری کررہے ہیں۔