پاکستان رگبی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہو گی

rugby team

rugby team

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان رگبی ٹیم ایشین فائیو نیشنز ڈویژن تھری رگبی چیمپین شپ میں شرکت کے لئے آج ملائیشیا روانہ ہو گی۔ پاکستان رگبی یونین کے سیکرٹری عارف سعید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپین شپ میں30 مئی کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے اور گوام کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہو گا۔ دونوں میچز کی فاتح ٹیمیں یکم جون کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبی انٹرنیشنل رگبی یونین کی جانب سے پاکستان کوعالمی رینکگ دی گئی ہے اور پاکستان اس وقت 72 نمبر پر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملائیشیا جانے والی چوبیس رکنی ٹیم کا اعلان بھی کیا۔ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ جسٹن فٹز پیٹرک بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔