لندن اولمپکس کے مینز ہاکی ایونٹ کا شیڈول جاری

london olympics

london olympics

لندن : (جیو ڈیسک) ستائیس جولائی سے شروع ہونے والے لندن اولمپکس میں شامل مینز ہاکی ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، میزبان برطانیہ، اسپین، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کیساتھ شامل ہے۔

دفاعی چیمپیئن جرمنی، نیدرلینڈ، کوریا، نیوزی لینڈ، بھارت اور بیلجیئم گروپ بی میں ہیں۔ تیس جولائی کو پاکستان کا مقابلہ اسپین سے شیڈول ہے۔ ارجنٹائن سے مقابلہ یکم اگست کو ہوگا،میزبان برطانیہ سے تین اگست،جنوبی افریقا سے پانچ اگست اور آخری رانڈ میچ میں پاکستان کا ٹکرا سات اگست کو آسٹریلیا سے ہوگا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل نو اگست اور فائنل مقابلہ گیارہ اگست کو ہوگا۔