شاہ رخ خان کی 26 مئی کو جے پور عدالت میں طلبی

shahrukh khan

shahrukh khan

جے پور : (جیو ڈیسک) شاہ رخ خان کے ستارے مسلسل گردش میں ہیں۔ جے پور کورٹ نے اسٹیڈیم میں سگریٹ نوشی کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔ چھبیس مئی کوعدالت میں پیش ہوں گے۔

شاہ رخ خان آٹھ اپریل کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈر اور راجستھان رائل کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پائے گئے۔ جس پر جے پور کے شہری انند سنگھ راٹھور نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا جس پر جے پور کورٹ نے شاہ رخ خان کو طلب کرلیا۔