روم اے ٹی پی : اعصام الحق آج ان ایکشن ہونگے

aisam ul haq

aisam ul haq

روم : (جیو ڈیسک) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج روم اے ٹی پی کے ڈبلز میں اِن ایکشن ہوں گے۔

اٹلی کے شہر روم میں جاری ٹینس کے اے ٹی پی ایونٹ میں اعصام الحق کا پری کوارٹر فائنل مقابلہ ہو گا۔ وہ اسپینش حریف ٹیم کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ قومی ٹینس اسٹار اپنے آسٹرین ساتھی الیگزینڈر پیا سے مل کر اس راؤنڈ میں پہنچے۔ اعصام کی جوڑی نے میزبان ملک کے کھلاڑیوں کو چھے تین اور چھے چار کے اسٹریٹ سیٹس سے زیرکیا تھا۔