تربیتی کیمپ کے لئے 26 میں سے سترہ کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی

training camp

training camp

لاہور: (جیو ڈیسک) سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہو گا۔ کیمپ کے لئے 26 میں سے سترہ کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے اعلان کردہ 26 کھلاڑیوں نے شرکت کرنا ہے۔ سترہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے۔

کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر گل، شاہد آفریدی، عمر اکمل، اظہر علی اور سعید اجمل ملک سے باہر ہونے جبکہ یونس خان گھریلو مصروفیات کے باعث جمعرات کو کیمپ جوائن کریں گے۔ سولہ سے انیس مئی تک کھلاڑی نیٹ پریکٹس کریں گے۔ بیس اور بائیس مئی کو ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز ہوں گے۔ جبکہ چوبیس اور پچیس مئی کو فلڈ لائٹس میں ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیم 28 مئی کو سری لنکا روانہ ہو گی۔