روم ماسٹرز ٹینس: نوواک یوکووچ کا فاتحانہ آغاز

Djokovic

Djokovic

روم: (جیو ڈیسک) عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک یوکووچ نے اعزاز کے دفاع کیلئے روم ماسٹرز ٹینس کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔برطانیہ کھلاڑی اینڈی مرے نے پچیس ویں سالگرہ کا جشن ڈیوڈ نلبندیان کو ہرا کر منایا۔

روم ماسٹرز ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں نوواک یوکووچ نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو چھ تین اور چھ تین کے یکساں اسکور سے شکست دیدی۔ اسپین کے یوان کارلوس فریرو نے فرانس کے گیل مونفلزکو سات پانچ اور چھ تین کے اسکور سے اپ سیٹ شکست دی۔

عالمی نمبر چار برطانیہ کے اینڈی مرے نے ارجنٹائن کے ڈیوڈ نلبندیان کو چھ ایک ،چار چھ اور سات پانچ کے اسکور سے ہرا دیا۔ پانچویں سیڈ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے سربیا کے وکٹر ٹروچی کو چھ تین اور چھ دو سے زیرکرلیا۔