روپیہ پھر دباؤ میں ، ڈالر کی قدر میں اضافہ

dollar rupee

dollar rupee

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) کرنسی مارکیٹوں میں روپیہ ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق درآمدی تیل کی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث اس کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر پچیس پیسے بڑھ کر پھر سے چورانوے روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں چورانوے روپے میں خریدا اور چورانوے روپے چالیس پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔