ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے مختص کردہ فنڈز جاری نہیں ہوئے

HEC

HEC

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پاکستان کو دنیا کا مقابلے کرنے اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے تعلیم اور خاص طور پر اعلی تعلیم کی بہت ضرورت ہے مگر گزشتہ 6 سال میں ایک بار بھی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے مختص کردہ مکمل فنڈز جاری نہیں کئے۔

پاکستان میں اس وقت تعلیم کا تناسب 10 فی صد سے بھی کم ہے اور اس کے باوجود حکومت کی جانب سے گزشتہ 6 سال کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈر میں مسلسل کمی کی گئی ہے ۔

گزشتہ 6 برس میں حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 103 ارب 60 کروڑ روہے مختص کرنے کا اعلان کیا مگر اس میں صرف 79 ارب 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ ایچ ای سی کے لئے مالی سال 12۔2011 میں مختص کردہ 14 ارب میں سے صرف 9 ارب 80 کروڑ جاری کئے گئے۔

یکم جون کو پیش ہونے والے بجٹ میں حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایچ ای سی کے لئے 15 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ مالی سال میں اس بجٹ میں سے کتنے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں۔