عوام کیلئے خوشخبری،گھی اور تیل سستا ہوگیا

ghee

ghee

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) خوردنی تیل اور گھی پر سیلز ٹیکس کے خاتمے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے آسمان پر پہنچنے والی قیمتوں میں کمی آگئی۔ سولہ کلو گھی کا ڈبا ستر روپے اور تیل کا کنستر ساٹھ روپے سستا ہو گیا۔

بجٹ میں کئے گئے اقدامات کے بعد پہلی خوشخبری گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو مل گئی ہے جبکہ ٹریڈرز گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی بھی توقع کررہے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولہ کلو گھی کا کنستر ستر روپے سستا ہوکر چوبیس سو اسی روپے کا ہوگیا ہے جبکہ سولہ کلو تیل کے ٹین کی قیمت ساٹھ روپے کی کمی سے چھبیس سو پچاس روپے پر آگء ہے ۔

ہول سیل مارکیٹ میں اور برانڈڈ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کے لئے ریٹیل سطح پر فی کلو تیل اور گھی کی قیمت چار سے پانچ روپے کم ہوگئی ہے۔