عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Oil

Oil

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یوکرین پر حملےکے اثرات عالمی معیشت پر تیزی سے پڑ رہے ہیں جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکی صدر نےاپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

علاوہ ازیں 2011 کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آنے سے پاکستان کے امپورٹ بل میں اضافے کا امکان ہے۔