روپے کی قدر پردبا: جلد قابو پالیں گے،گورنراسٹیٹ بینک

yaseen anwar

yaseen anwar

گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا کہ گزشتہ ماہ ستر کروڑ ڈالر کے درآمدی تیل کی ادائیگی کی وجہ سے روپیہ دبا کا شکار اور تاریخ کی کم ترین سطح پر موجود ہے تاہم جلد ہی صورتحال پر قابو پالیں گے ۔
کراچی میں مائیکرو فنائنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر دبا کا شکار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ رسک مینجمنٹ اورمنی لانڈرنگ کے باعث ٹیلی کام لیڈ ماڈل متعارف نہیں کراسکے ہیں ۔بینکوں کو شامل کئے بغیر ٹیلی بینکنگ لیڈ ماڈل قابل بھروسہ نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی باون فیصد بالغ آبادی بینکاری نظام سے دورجبکہ بتیس فیصد آبادی کا انحصار غیر روایتی بینکاری پر ہے۔