ریاض:خواتین کو برابری کے حقوق دئیے جائیں، سعودی شہزادی

Princess Ameerah

Princess Ameerah

سعودی عرب کی شہزادی امیرہ نے کہاہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی لگانا ان کو نقصان دینے کے مترادف ہے، حکومت خواتین کو برابری کے حقوق دے۔ ریاض میں اپنے گھر سے سماجی رابطے کی انٹرنیٹ پر امریکی جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں شہزادی امیرہ التاویل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خواتین اسلامی تعلیمات کے مطابق برابری کے حقوق چاہتی ہیں۔ اگر سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تو قومی خدمت کیلئے وہ حصہ ضرور لیں گی۔
شہزادی امیرہ کا کہنا تھا سعودی خواتین اپنے بنیادی حقوق سے کھبی بھی دستبردار نہیں ہونگی۔ ان کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے ڈرائیوروں کے ہاتھوں ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات ختم ہوجائینگے۔ اور خواتین خود گاڑی چلاکر محفوظ رہیں گی۔