ریسکیو 1122کی کھاریاں میں منظوری, عرفان الدین کی دلچسپی کا ثمر ہے:عابد رضا کوٹلہ

کھاریاں (جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گزشتہ روز کھاریاں پارٹی آفس میں صحافیوں اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کی کھاریاں میں منظوری ایم پی اے عرفان الدین کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کا ثمر ہے ، کھاریاں شہر کے لئے پورے حلقہ پی پی 115کے برابر فنڈز فراہم کریں گے ، اس سلسلہ میں چوہدری فرخ مجید ، ایم پی اے عرفان الدین اور سرکاری محکموں کے افسران ملکر سمری تیارکریں گے اور ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز میں خود وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے حاصل کروں گا ، انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہشات کا احترام آئندہ بھی کریںگے اس موقع پر لالہ افضل چڑیاولہ ،چوہدری خالد حسین ، ملک رضوان سہیل ، ملک جہانگیر ، جاوید خان ، عظیم سرور بٹ ، ندیم یونس اور دیگر بھی موجود تھے ۔