ریسکیو 1122 کو مزید فعال بنا نے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں:عبدالسلام

بھمبر: ریسکیو 1122 کو مزید فعال اور موثر بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں محدود وسائل کے باوجود ریسکیو 1122 کے اہلکا را ن بہت اچھی کا رکردگی دکھا رہے ہیں آزاد کشمیر اور ضلع بھمبر ٹورازم کی جنت بن سکتے ہیں اس کےلئے جامع پلاننگ تیار کر رہے ہیں ٹورازم پراجیکٹس میں عوامی شرکت کی یقینی بنایا جائیگا وزیر اعظم چو ہدری عبدا لمجید کی قیا دت میں پیپلزپا رٹی آزاد کشمیر کے مسا ئل کو حل کرنے کےلئے کوشا ں ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر آزاد کشمیر کے وزیر شہری دفاع وسیاحت عبدا لسلام بٹ نے دورہ بھمبر کے دوران مقامی ہوٹل میں صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو جد ید خطوط پر استوار کر نے کی ضرورت ہے جس کےلئے عملہ کی ٹر یننگ اور جدید آلا ت کی ضرورت ہے حکومت 1122 کو زیا دہ سے زیا دہ فعا ل بنا نا چا ہتی ہے تا کہ ہنگا می صورتحا ل سے احسن انداز میں نمٹاجا سکے انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور ضلع میں سیا حت کے فروغ کے بے پنا ہ امکا نا ت مو جو د ہیں ٹورازم کی انڈ سٹر ی کو ترقی دے کر لو گو ں کے لئے روزگا ر کے مواقع فرا ہم کیا جا ئینگے انہو ں نے کہا کہ ٹورازم پراجیکٹس میں عوامی شر کت کو یقینی بنا نے کے لئے اقدا ما ت کر ینگے ۔