ریلوے کو پھر ڈیزل بحران کا سامنا،ٹرینیں بند ہونے کاخدشہ

 
لاہورریلوے کوڈیزل کی کمی کے بدترین بحران کاسامناکررہے ہے ،ریلوے حکام کے مطابق مارکیٹ میں لوکل پرچیز

pakistan railway

pakistan railway

کیلئے بھی ڈیزل دستیاب نہیں۔ریلوے لاہورڈویژ ن سمیت دیگرڈویژنز میں چندگھنٹوں کاڈیزل رہ گیا،ریلوے حکام کے مطابق اگر آج رات تک ڈیزل نہ ملاتوباقی مسافرٹرینیں بھی کل سے بند ہوجائیں گی۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے چلنے والی ڈیزل ٹرین کل رات لاہور پہنچے گی۔ریلوے حکام کا مزید کہناتھاکہ لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی فراہم کرنے والے ریلوے پاورہاوس کیلئے بھی ڈیزل دستیاب نہیں،کل پاورہاوس نہ چلے توانجن شیڈ ریلوے اسٹیشن اورریلوے اسپتال لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی نہیں ہوگی۔