ریلی فائرنگ،5 افراد کے قتل کے مقدمات 2تھانوں میں درج

Karachi Rally

Karachi Rally

کراچی: (جیو ڈیسک) عوامی تحریک کی ریلی میں فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے 5 افرادکے قتل کے 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔

پانچ افراد کی ہلاکت پر دو مختلف مقدمات گارڈن اور نیپئر تھانوں میں درج کروائے گئے ہیں دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی شب رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار دس افراد میں سے 2 ملزموں کی جانب سے ریلی پر فائرنگ کے اعتراف جرم نے پولیس کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔