کشمیر، بلتستان، بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Weather

Weather

پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ کشمیر، بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور آئندہ دو روزکے دوران اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اوردادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کوئٹہ 34، کراچی 35، اسلام آباد37 ، پشاور38 لاہور 42 اور مری میں میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔