کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاقت آباد میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعات لیاقت آباد سی ون ایریا، الیاس گوٹھ اور تین ہٹی میں پیش آئے الیاس گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سی ون ایر یا سے متصل تین ہٹی کے قریب بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوئے، ان میں سے ایک دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔