رینٹل پاورکیس:وزیراعظم کی نظرثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نظرثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگا۔

سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نظرثانی درخواست کی سماعت آج سے ہوگی۔ سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کریگا۔ وزیراعظم نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ رینٹل پاور منصوبے غیر شفاف نہیں تھے بلکہ ان کا مقصد بجلی کے بحران پر قابو پانا تھا اسلئے عدالت فیصلے پر نظرثانی کرے۔

اعلی عدالت میں اس کیس میں وفاقی حکومت اور رینٹل پاور کمپنیوں کی جانب سے دائر نظرثانی کی اپیلیں بھی آج لگائے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت بھی آج ہو رہی ہے جس میں ایف آئی حکام اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوں گے۔