ڈاکار ریلی : فرانسیسی ڈرائیور پیٹرہانسل اور سیرل ڈیسپرس کو برتری

Dakar Rally

Dakar Rally

ارجنٹائن(جیوڈیسک) ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں فرانسیسی ڈرائیور پیٹرہانسل اور سیرل ڈیسپرس کے ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے نمایاں برتری پر قبضہ برقرار ہے۔

ارجنٹائن میں جاری ایونٹ میں دفاعی چیمپئن فرانسیسی ڈرائیور اور رائیڈر کی شاندار کارکردگی کے ساتھ فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ کار ریس کے چودہویں مرحلے میں فرانسیسی ڈرائیور پیٹرہانسل نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے چوالیس منٹ دس سیکنڈ میں طے کیا اور ایونٹ کی گیارہویں فتح اپنے نام کی۔

جنوبی افریقہ کے گینئل ڈی ویلئیرز دوسرے اور روس کے لیوینڈ تیسرے نمبر پر رہے۔موٹر بائیک مقابلوں میں بھی فرانسیسی رائیڈر سیرل ڈیسپرس سرفہرست رہے جو مجموعی طور پر بھی نمایاں برتری لیے ٹائٹل کے لیے پر عزم ہیں۔ پرتگال کے روبین فاریا کی دوسری اور چلی کے فرانسسکو لوپز کی تیسری پوزیشن رہی۔