رینٹل پاور عملدرآمد اور شاہ زیب قتل کیس کی آج سماعت

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں رینٹل پاور عملدر آمد کیس اور شاہ زیب کے قتل کے مقدمے کی سماعت آج ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ رینٹل پاور عملدر آمد کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب فصیح بخاری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ اڈیالہ جیل سے لاپتہ قیدیوں سے متعلق کیس اور شاہ زیب قتل کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔