ریکوڈک کیس، ہم پرکوئی دباو ہے نہ فیصلے دینے کی جلدی : چیف جسٹس

Iftikhar Muhammad Chaudhry

Iftikhar Muhammad Chaudhry

چیف جسٹس افتخار محمد چو دھری نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے پر عالمی عدالت میں چلنے والے کیس میں سپریم کورٹ غیر جانبدار ہے۔

ریکوڈک کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل رضا کاظم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سارا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے ۔بین الاقوامی ثالثی عدالت فیصلہ دینے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر عالمی ثالثی نہیں ہوسکتی عدالت آج ہی حکم جاری کرے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم غیر جانبدار ہیں جو بین الاقوامی ثالثی عدالت میں ہوگا وہ حکومت بھگتے گی۔ ہم پر کسی قسم کا کوئی دباو  ہے نہ ہمیں کوئی آرڈر دینے کی جلدی ہے۔انہوں نے درخواست گزار سے کہا کہ کرپشن کے معاملے میں آپ کو عدالت کی معاونت کرنا ہو گی۔کیس کی مزید سماعت پیر کو ہو گی۔