دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مسائل کو سمجھا جائے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ امریکا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے مسائل کو سمجھنا چاہیے۔

رائے ونڈ لاہور میں میاں نوازشریف سے امریکی سفیر رچرڈوولسن ملاقات کی۔ملاقات میں شہبازشریف اور خواجہ آصف بھی شریک ہیں اس موقع پر میاں نوازشر یف نے کہاکہ پاکستانی دہشت گرد نہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مسائل کو بھی سمجھا جائے۔ میاں نوازشریف کامزید کہنا تھا کہ امداد نہیں تجارت کے خواہاں ہیں۔ اس دوران نے میاں نوازشریف نے اوبامہ کے دوبارہ صدر بننے کی بھی امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو نواز شریف نے مبارکباد دی۔