ریکھا

rekha

rekha

بالی وڈ فلمی اداکارہ۔اکتوبر 1954کو تاملناڈو کے مدراس میں پیدا ہوئی۔جیمنی گنیشن تامل فلموں کے حوالے سے بہت بڑا نام ہے۔ ان کی ناجائز اولاد تھیں۔کیونکہ ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو ایکٹریس پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ 15 سال کی عمر میں تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کیا ۔ حالانکہ انہیں اپنی فلمی زندگی میں بے حد جدوجہد کرنی پڑی۔

 
امرا جان

یوں تو ریکھا نے ہندی کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا ۔ لیکن انکی فلمی زندگی میں سنہ 1981 میں بڑا موڑ آیا ۔ جب انہوں نے فلم امرا جان میں طوائف کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا ۔ ریکھا نے اس فلم میں ادا کاری کے لئے باقاعدہ اردو زبان سیکھی تھی ۔ اسی لئے اشعار و مکالموں کی ادائیگی میں زبردست برجستگی ہے ۔ یہ فلم ان کی زندگی میں بہت بڑا موڑ ثابت ہوئی کیونکہ اس کے بعد ان کی کامیابی کو پر لگ گئے۔

 
دیگر کامیاب فلمیں

ریکھا کی کامیاب فلموں میں ساون بھادو ، رام پور کا لکشمن ، گورا کالا ، کہانی قسمت کی ، نمک حرام ، دھرم کرم ، دھرماتما ، اتسو ، مقدر کا سکندر ، سلسلہ ، پیار کی جیت ، پھول بنے انگارے زبیدہ ، کوئی مل گیا اور اوم شانتی اوم کے بھی نام لئے جاتے ہیں۔

 

 

خانگی زندگی

ان کی خانگی زندگی بہت ناکام رہی ہے ۔ کبھی ان کا معاشقہ فلم اداکار ونود مہرا کے ساتھ تھا اور کبھی امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا نام لیا جاتا تھا لیکن شادی انہوں نے دہلی کے ایک بڑے تاجر مکیش اگروال سے سنہ 1990 میں کی تھی لیکن ایک سال بعد ہی مکیش نے خودکشی کر لی۔

 
اعزازات

بے شمار فلمی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ ریکھا کو 2010 میں اعلی ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازا۔

Rekha

Rekha

Rekha

Rekha

Rekha

Rekha

Rekha

Rekha

Rekha

Rekha

 Rekha

Rekha