زرداری نے نواز شریف سے صلح کرنے کی خواہش ظاہر کی،چوہدری نثار

chaudhry nisar

chaudhry nisar

پنجاب : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے میاں نواز شریف کو صدر زرداری کا پیغام پہنچایا کہ اگر وہ وزیراعظم کی تبدیلی کے لیے آمادہ ہوں تو اسحاق ڈار یا شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنانے کو تیار ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ دو ماہ قبل ان کی بیرون ملک موجودگی کے دوران ملک ریاض نے مری میں نواز شریف سے ملاقات کی اور وزیراعظم کی تبدیلی اور ان کے ساتھ صلح کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کے کیس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو کیس سے الگ ہوجانا چاہیے۔