زرداری و نوا ز ایک پارٹی بنا لیں۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

فیصل آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری دونوں ایک پارٹی بنالیں،تاکہ ان کی نورا کشتی ختم ہو،آئندہ ورلڈکپ سے پہلے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔ فیصل آباد میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ نواز شریف اور زرداری کے اقتدار کی پارٹنر شپ ختم کرینگے، انہوں نے کہا کہ وہ ایسی گیم تیار کر رہے ہیں کہ یہ دونوں بولڈ ہو جائینگے، زرداری اور نواز شریف کی جائیدادیں ملک سے باہرہیں۔
انہیں ٹیکس چوری کرنا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے، اقتدار میں آکر بڑے بڑے لٹیروں کو پکڑیں گے، عمران کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدان کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب نہیں کر سکتے، اگر نظام ٹھیک ہوجائے تو ڈالروں کی بارش ہو جائیگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اشیا کی قیمتیں بڑھانے سے حکمرانوں کی جیبیں بھرتی ہیں، اس سے قبل عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں فیصل اباد پہنچیتو کارکنان کی بڑی تعداد نے موٹر وے انٹر چینج پر ان کا استقبال کیا اور نعرے لگائے۔