زون 3 اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائل کلب کی کامیابی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) زون 3پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائل کلب نے بقائی ڈولفن کو 3وکٹوں سے ہرا دیا ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بقائی ڈولفن کی ٹیم امجد منظور کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مقررہ 35 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بناسکی ۔مشرف خان 63، محمد عثمان 25 اور محمد عمران نے 20رنز اسکور کئے ۔

امجد منظور نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 جبکہ طلحہ ممساء نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں رائل کلب نے ہدف 34 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بناکر مکمل کرلیا۔فرقان خلیل 51 ناٹ آؤٹ ، عاقب رضوی33اور محمد اسلم نے 28رنز بنائے ۔احمد سعید اور سید بلال شاہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ مذکور ہ میچ کو رحیم سولنگی اور محمد عابد نے سپر وائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر نعمان تھے ۔