روس کا مسافر طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ،31 افراد ہلاک

Siberia Russian plane crashes

Siberia Russian plane crashes

سائبیریا : (جیو ڈیسک) روس کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے کم ازکم 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ طیارے پر 43 افراد سوار تھے اور یہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سائبیریا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 13 لوگوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک نے بعد میں دم توڑ دیا۔

سائبیریا کے مغربی تیومن میں گرنے والا یہ روسی طیارہ سرگت جارہا تھا جہاں تیل کے کنویں اور دیگر تنصیبات ہیں۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے ریا کے مطابق زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔