سابق امریکی صدر کارٹر نے بھی ڈرون حملوں کی مخالفت کر دی

Former U.S President

Former U.S President

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے ڈرون حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت سے دہشت گردی مزید بڑھے گی۔ غیر ملکی اخبار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردی کو مزید ہوا دیں گے۔

جمی کارٹر کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں خواتین اور بچے بھی مرتے ہیں اور بعض اوقات یہ حملے شادی کی تقریبات پر بھی کئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس پر مثبت انداز میں مزید سوچنا چاہئے۔ سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کی 30 شقوں میں سے 10 کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ واضح رہے کہ جمی کارٹر 1976 سے 1980 کے دوران امریکا کے صدر رہے ہیں۔