سابق صدر میددوف کا روس کا نیا وزیر اعظم بننے کا امکان

prime minister

prime minister

روس : (جیو ڈیسک)روس کے سابق صدر دمیتری میددوف کو ولادی میر پوٹن کے صدر منتخب ہونے کے بعد نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پوٹن کی جانب سے صدارتی حلف نامہ اٹھائے جانے کے بعد سے ہی کہا جا رہا تھا کہ روس کے اگلے وزیر اعظم میدوف ہی ہونگے کیونکہ گزشتہ سال ستمبر میں ولادی میر پوٹن نے اس بات کا واضع اعلان کر دیا تھا۔ تاہم میددوف کی روس کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نامزدگی کے لئے انھیں رولنگ یونائیٹڈ رشیا کی آمادگی درکار ہے۔

میددوف کو اس وقت روس کے 450 لا میکرز میں سے 300 کی حمایت حاصل ہے جبکہ انھیں روس کا نیا وزیر اعظم بننے کیلئے صرف 226 ووٹ درکار ہیں۔