ساتھیوں کے قتل کے خلاف بلوچستان بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

Balochistan Doctors Strike

Balochistan Doctors Strike

بلوچستان (جیوڈیسک) خضدار اور مستونگ میں دو ڈاکٹروں کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ہے جس کے باعث او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔ خضدار میں گذشتہ روز ڈاکٹر داد عزیز اور مستونگ میں ڈاکٹرعبدالحمید کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا ۔

جس پر گذشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے تین روز ہ سوگ اور سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔